Archive

سندھ وزیر صحت کی کورونا پھیلنے کی افواہوں کی تردید

کورونا کو فلو کی طرح ٹریٹ کیا جاتا ہے، خوف کی ضرورت نہیں، ڈاکٹر عذرا پیچوہو

کراچی : وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلنے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ 100 میں سے صرف 7 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، جن میں مبتلا افراد کو معمولی علامات تھیں۔

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ کورونا کے معاملات معمولی نوعیت کے ہیں اور اس میں خوف پھیلانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کی وبا ختم ہو چکی ہے اور اب اسے فلو کی طرح ٹریٹ کیا جاتا ہے۔ کورونا میں مبتلا مریضوں کو ہلکی علامات کے سبب گھر بھیج دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 6 سیاروں کا نایاب نظارہ اس ہفتے آسمان پر نظر آئے گا

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اس بات پر زور دیا کہ کورونا اب موسمی فلو کی طرح ہے اور اس سے خوفزدہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button