بزنس
ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1300 روپے کا اضافہ ہوا
کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 78 ہزار 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس سے یہ 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہو گئی تھی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1114 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 38 ہزار 597 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج: تیزی کے بعد شدید مندی
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 13 ڈالر بڑھ کر 2665 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔