لاس اینجلس: امریکی شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے میں جنگلات میں لگی آگ تیز ہواؤں کے سبب 3 ہزار ایکڑ تک پھیل چکی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے پیسفک پلیسیڈز میں لگی آگ مسلسل پھیل رہی ہے۔ ابتدا میں یہ آگ صرف 10 ایکڑ کے رقبے پر لگی تھی، لیکن تیز ہواؤں کی شدت کے باعث اب یہ 3 ہزار ایکڑ تک پھیل چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آگ کی تیزی سے پھیلنے کے بعد لاس اینجلس شہر میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، 30 ہزار افراد کو اپنے گھروں کو چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای نے پاکستان کو2 ارب ڈالر کاقرضہ رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرادی، وزیراعظم
اس آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد گھر، گاڑیاں اور دیگر املاک تباہ ہو چکی ہیں، جبکہ ہزاروں افراد بجلی کی سہولت سے بھی محروم ہیں۔