کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن بھرپور تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں 633 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس بڑھ کر 118,220 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار رہا اور تیزی کا یہ رجحان کاروبار کے دوران مزید مستحکم ہوا۔ نتیجتاً، انڈیکس نے مزید 722 پوائنٹس کی چھلانگ لگاتے ہوئے 118,314 پوائنٹس کی سطح کو چھو لیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس پر گیس لیوی عائد کرنے کا مطالبہ
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتامی کاروباری دن میں مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا تھا، جس کے باعث انڈیکس 116,000 پوائنٹس کی سطح تک نیچے آگیا تھا۔