پچھلے دو ہفتوں کے دوران راولپنڈی میں زندہ برائلر مرغی اور اس کے گوشت کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی قیمت 285 روپے فی کلو سے بڑھ کر 530 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 900 روپے کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔
مارکیٹ رپورٹ کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو 450 روپے کا غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے، جو کہ عوام کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی
راولپنڈی کی مرغی منڈی میں زندہ برائلر مرغی کی فی من قیمت 19,200 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ مقامی فارمنگ کی کمی کے باعث مرغی دوسرے اضلاع سے منگوائی جا رہی ہے، جس سے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق مرغی کی قیمت کا انحصار سپلائی اور ڈیمانڈ پر ہوتا ہے۔ مزید برآں، مرغی کی فیڈ، ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ اخراجات میں اضافے نے بھی قیمتوں کو بڑھا دیا ہے۔