پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کی ریٹین کیے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ ٹیم نے 5 کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں کپتان محمد رضوان، اوپنر عثمان خان، فیصل اکرم، افتخار احمد، اور اسامہ میر شامل ہیں۔ تاہم، ڈیوڈ ویلی اور طیب طاہر کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ کی تقریب 11 جنوری کو منعقد ہوگی، جبکہ لیگ کا آغاز اپریل میں متوقع ہے۔ بین الاقوامی کھلاڑی بھی اپنی رجسٹریشن مکمل کر رہے ہیں، اور فرنچائزز کی جانب سے ریٹین کیے گئے کھلاڑیوں کی فہرستیں سامنے آ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایمبولینس کے جھٹکے سے 65 سالہ مردہ شخص زندہ
پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ میں پہلی پلاٹینیم پِک لاہور قلندرز کو دی جائے گی، دوسری کراچی کنگز، تیسری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، چوتھی پشاور زلمی، پانچویں ملتان سلطانز، اور چھٹی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ہوگی۔
ملتان سلطانز کی اس ریٹین پالیسی سے ٹیم کے شائقین نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ کھلاڑی ٹیم کی کارکردگی کو مزید مضبوط بنائیں گے۔