ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا تسلسل تیسرے روز بھی برقرار

فی تولہ قیمت میں آج مزید 2200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا تسلسل تیسرے روز بھی برقرار رہا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج مزید 2200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1886 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 37 ہزار 397 روپے تک جا پہنچی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی 22 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 2657 ڈالر کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

Exit mobile version