آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری کردیا

چیمپئنز ٹرافی 2025: پاک بھارت میچ 23 فروری کو دبئی میں ہوگا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جو 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا، جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

میگا ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جو 2 گروپس میں تقسیم کی گئی ہیں، اور مجموعی طور پر 15 میچز ہوں گے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اس ایونٹ کے میزبان ہیں، جہاں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی کے میدانوں پر ڈے اینڈ نائٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں کھیلے گی۔

افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا، جبکہ دبئی میں 20 فروری کو بنگلادیش اور بھارت مدمقابل آئیں گے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، اور بنگلادیش ہیں، جبکہ گروپ بی میں اسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، اور افغانستان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چہل قدمی فٹنس کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے؟

اہم مقابلوں میں 23 فروری کو دبئی میں پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ اور 22 فروری کو لاہور میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ شامل ہیں۔ سیمی فائنلز 4 مارچ کو دبئی اور 5 مارچ کو لاہور میں کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل 9 مارچ کو لاہور یا دبئی میں ہوگا۔

اس تاریخی ایونٹ کے تحت پاکستان 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کا دفاع کرے گا، جو اس نے سرفراز احمد کی قیادت میں جیتی تھی۔ ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور بھارت اپنے اپنے میچز نیوٹرل وینیوز پر کھیلیں گے۔

Exit mobile version