پاکستان کے نوجوان کھلاڑی اذان علی نے شاندار کارکردگی کے ساتھ اسکواش کی دنیا میں تاریخ رقم کر دی ہے، وہ اسکاٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2024 کے فاتح بن گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق، اسکاٹ لینڈ میں منعقدہ انڈر 17 چیمپئن شپ میں اذان علی نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام ، 4 افراد گرفتار
فائنل میں اذان علی نے سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی لینڈرو واگل کو زبردست مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔