علی فضل کا3 ایڈیٹس کے 15 سال مکمل ہونے پر دلچسپ انکشافات

لاہور 1947: علی فضل اور عامر خان کی فلمی جوڑی ایک بار پھر جلوہ گر ہوگی

ممبئی:بالی ووڈ اداکار علی فضل نے اپنی ڈیبیو فلم 3 ایڈیٹس” (2009)کے 15 سال مکمل ہونے پر کچھ دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔
فلم میں محدود اسکرین ٹائم کے باوجود، علی نے "جوی لوبو” کے یادگار کردار سے نہ صرف شائقین بلکہ انڈسٹری کے بڑے ناموں کو بھی متاثر کیا۔

علی فضل نے اس موقع پر اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہاکہ اگرچہ میرا کردار مختصر تھا، لیکن اس کا اثر بہت گہرا تھا۔ میں ہدایتکار راجکمار ہیرانی اور ودھو ونود چوپڑا کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اس کردار کو اتنی خوبصورتی سے پیش کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایڈیٹس کے 15 سال بعد علی فضل ایک بار پھر عامر خان کے ساتھ فلم لاہور1947میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم 2025 میں ریلیز کے لیے تیار ہے اور اسے سال کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

علی فضل نے عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر کہا، "عامر خان ہمیشہ میرے لیے بہترین رہنما رہے ہیں۔لاہور 1947کا تجربہ غیر معمولی رہا ہے، اور میں اس فلم کو دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی میگا ایکشن فلم ’سکندر‘ کا ٹیزر جاری، عید پر ریلیز ہوگی

انہوں نے مزید بتایا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہونا باقی ہے، جس میں تاخیر منی رتنم کی فلم "ٹھگ لائف کی مصروفیات کے باعث ہوئی۔

فلم ایڈیٹس کا ایک یادگار لمحہ جوی لوبو کے ڈرون پروجیکٹ سے جڑا ہے، جو اب ایک مشہور میم بن چکا ہے۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے علی فضل نے کہا، "ہاں، میں نے وہ میم دیکھی ہے جہاں کہا جاتا ہے، ‘سر، کبھی مرزاپور آ کے میرا ڈرون پھینک کے دکھاؤ لوگ بہت تخلیقی ہیں، یہ واقعی مزاحیہ ہے۔

مرزاپور کے دیوانوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ جلد ہی مرزاپور: دی فلم کی شوٹنگ شروع ہونے والی ہے۔ علی فضل نے تصدیق کی،ایک اور سیزن بھی ہو سکتا ہے، لیکن اس وقت ہماری توجہ فلم پر مرکوز ہے۔

علی فضل نے اپنی پروڈکشن گرلز ول بی گرلزکی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا، جو ان کی اہلیہ ریچا چڈھا کے ساتھ بنائی گئی ہے۔ یہ فلم مختلف عالمی فلمی میلوں میں سراہا جا چکا ہے۔ علی نے کہا، "یہ فلم جڑوں سے جڑی کہانیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے اور یہ میرے دل کے بہت قریب ہے۔

Exit mobile version