کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی، جس نے سرمایہ کاروں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔
ہفتے کے پہلے کاروباری دن کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 3900 سے زائد پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس نمایاں اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی اور ایک موقع پر انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 422 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 927 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 351 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی اقتصادی استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا مظہر ہے۔