افغان حکومت کا کابل میں پاکستانی ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج

پاکستان کی حالیہ بمباری کے نتیجے میں 46 افراد کی ہلاکت پر باضابطہ احتجاج کیا گیا

کابل : افغان حکومت نے کابل میں تعینات پاکستانی ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی حالیہ بمباری کے نتیجے میں 46 افراد کی ہلاکت پر باضابطہ احتجاج کیا گیا۔ افغان حکام نے پاکستان سے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے کابل کا دورہ کیا تھا، جہاں ان کی افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے اہم ملاقات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا کابل میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

افغان وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، سفارتی روابط اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ تجارت، راہداری اور عوامی امور سے متعلق مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔

افغان حکومت نے اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مسائل کو بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Exit mobile version