کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
میگا ایونٹ کا آغاز 19 جنوری کو کراچی سے ہوگا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
چیمپئنز ٹرافی میں دنیا کی آٹھ بڑی ٹیمیں حصہ لیں گی اور مجموعی طور پر 15 سنسنی خیز میچز کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی سمیت 2027 تک پاک بھارت میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانے کا اعلان
پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی حریفوں کا ہائی وولٹیج مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں ہوگا، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔
ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔