پاکستان

ملک کے بیشتر علاقے سرد اور خشک، پہاڑی علاقوں میں برف باری

کراچی میں بھی سردی محسوس کی جا رہی ہے، پارا 11 ڈگری تک گر چکا ہے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری نے سردی کی شدت میں اضافہ کیا ہے۔ نیلم آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جہاں سیاحتی مقامات جاگراں ویلی، بالائی وادی نیلم، شاردہ، اڑنگ کیل، بالائی وادی گریس، ہلمت، تاؤبٹ، شونٹھر اور سرگن میں بھی برف باری ہوئی ہے۔

ادھر گلگت بلتستان کے بالائی علاقے بھی برف باری سے ڈھکے ہوئے ہیں، ضلع استور میں برف باری سے نظامِ زندگی متاثر ہوا ہے۔

خیبر پختونخوا میں بابوسرٹاپ، نانگا پربت اور بٹو گاہ میں برف باری نے سردی میں اضافہ کیا ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں بشمول لاہور میں بھی شدید سردی ہے۔ بلوچستان میں کوئٹہ، قلات، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین اور زیارت سمیت صوبے بھر میں شدید سردی کی لہر ہے، پانی کے پائپوں میں پانی جم گیا ہے۔

کراچی میں بھی سردی محسوس کی جا رہی ہے، پارا 11 ڈگری تک گر چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button