کھیل

ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کے سپرد

جنوبی افریقا نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈربن کے میدان میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقی کپتان ہینرک کلاسن نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، اور محمد عرفان خان نیازی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم، اور ابرار احمد بھی پاکستان کی ٹیم کا حصہ ہیں اور میچ میں اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button