اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سول نافرمانی کی کال کو ملک دشمنی قرار دے دیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے شام میں پاکستانیوں کے انخلا کے لیے وزارت خارجہ اور سفارتخانہ کو رابطے میں رکھنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے شام سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے کل شام کو لبنان کے وزیراعظم سے بات کی اور لبنان میں سفیر کو ہدایات دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کپل شرما کو ریکھا کے سامنے انگلش بولنا مہنگا پڑ گیا
وزیراعظم نے ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ آذربائیجان میں پاکستان کی 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہے اور ہفتہ وار مہنگائی کی شرح کم ہو کر 3.5 فیصد پر آ گئی ہے۔
شہباز شریف نے سول نافرمانی کی کال کو ملک دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بڑھ کر ملک دشمنی اور کوئی نہیں ہو سکتی۔ اسلام آباد پر چڑھائی کر کے ملک کے خلاف سازش کی گئی تھی۔ انہوں نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ اس سازش کے ذمہ داروں کو ثبوتوں کے ساتھ کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور کسی بے قصور کو ہاتھ نہ لگایا جائے۔