سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد بڑا اضافہ

تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا بڑا اضافہ

سونے کی قیمتوں میں کچھ دنوں سے جاری کمی کا سلسلہ آج رک گیا ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق، 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 76 ہزار 400 روپے میں فروخت ہوا۔

اسی طرح، 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 734 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 36 ہزار 698 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ، 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 17 ہزار 221 روپے ریکارڈ کی گئی۔

چاندی کی قیمتیں بھی مستحکم رہی ہیں، فی تولہ چاندی 3 ہزار 400 روپے اور 10 گرام چاندی 2 ہزار 915 روپے پر برقرار ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 20 ڈالر مہنگا ہو کر 2 ہزار 652 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ 7 دسمبر کو 24 قیراط فی تولہ سونا 300 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے میں فروخت ہوا تھا، جب کہ 6 دسمبر کو فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہوگیا تھا۔

Exit mobile version