کاروباری دن میں زبردست اتار چڑھاؤ: اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ایک لاکھ انڈیکس کے بعد تاریخی 1,10,098 پوائنٹس تک پہنچ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ انڈیکس کے تاریخی سنگ میل کے بعد نیا ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو ایک اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ کاروبار کا آغاز منفی رجحان سے ہوا اور 100 انڈیکس میں 678 پوائنٹس کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس 1,09,375 پوائنٹس تک گر گیا۔

تاہم دن کے دوران کاروبار میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس بڑھتے ہوئے 1,09,868 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ نے زبردست ریکوری دکھاتے ہوئے 1,044 پوائنٹس کا اضافہ کیا، جس سے انڈیکس 1,10,098 کی سطح پر بند ہوا۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ 2024 کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 70 فیصد تک بڑھ چکا ہے، جو مارکیٹ کے مثبت رجحان کا عکاس ہے۔

Exit mobile version