کھیل

ٹریوس ہیڈ اور محمد سراج پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام، سزا کا امکان

دوران میچ محمد سراج نے آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کو 140 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد اشتعال انگیز انداز میں جشن منایا

آسٹریلیا کے کرکٹر ٹریوس ہیڈ اور بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا دیے جانے کا امکان ہے۔ یہ واقعہ اتوار کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پیش آیا، جہاں آسٹریلیا نے جیت کے لیے مطلوبہ 19 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کیا۔

دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم محض 180 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ دوران میچ محمد سراج نے آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کو 140 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد اشتعال انگیز انداز میں جشن منایا، جس پر ٹریوس ہیڈ نے بھی نامناسب رویہ اختیار کیا۔

میچ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے بعد آسٹریلوی سابق کرکٹرز اور کمنٹیٹرز نے محمد سراج کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا دیے جانے کا امکان ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے کھلاڑیوں کو جرمانہ یا سخت وارننگ دی جاسکتی ہے، جبکہ ماضی کے ریکارڈ کی بنیاد پر معطلی کا فیصلہ بھی ممکن ہے۔

واضح رہے کہ پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز کو 1-1 سے برابر کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button