دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نومبر 2024 کے لیے مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
نامزد کھلاڑیوں میں پاکستان کے تیز گیند باز حارث رؤف بھی شامل ہیں، جن کی یہ نامزدگی آسٹریلیا کے دورے کے دوران شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ہوئی ہے۔
حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف 22 سال بعد پاکستان کو وہاں ون ڈے سیریز جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی شاندار باؤلنگ کارکردگی نے قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
آئی سی سی کی فہرست میں حارث رؤف کے علاوہ جنوبی افریقہ کے مارکو یانسن اور بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا بھی شامل ہیں۔