ٹیکنالوجی

ایمیلی کیلنڈریلی: خلا کا سفر اور انٹرنیٹ کے ٹرولز کا سامنا

ایم آئی ٹی کی انجینئر اوراسپیس گال کے نام سے مشہور ٹی وی میزبان نے خلا کا سفر کیا

ایم آئی ٹی کی انجینئر اوراسپیس گال کے نام سے مشہور ٹی وی میزبان نے خلا کا سفر کیا اور اس لمحے کی خوشی ان کے جذباتی ردعمل میں واضح تھی۔

ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی ایرو اسپیس کمپنی، بلیو اوریجن، کے ذریعے جاری کردہ ایک ویڈیو میں کیلنڈریلی کو کھڑکی سے باہر دیکھتے اور خوشی سے کہتے ہوئے دکھایا گیا: "اوہ مائی گاڈ، یہ خلا ہے۔”

یہ لمحہ ان کے خواب کی تعبیر کا اظہار تھا، جو انہوں نے کئی دہائیوں سے دیکھا تھا۔

سوشل میڈیا پر سینکڑوں صارفین نے ان کی حمایت میں پیغامات دیے، انہیں خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے لیے تحریک قرار دیا۔ بہت سی خواتین نے تبصرے میں لکھا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ اس لانچ کو براہ راست دیکھا۔

تاہم ٹرولز نے ان کے جذباتی ردعمل کو نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے بلیو اوریجن نے لانچ کی اصل ویڈیو ہٹا کر ایک ایڈٹ شدہ ویڈیو جاری کی۔

کیلنڈریلی نے کہا کہ وہ انٹرنیٹ کے منفی ردعمل کو اپنے عظیم تجربے پر اثر انداز نہیں ہونے دیں گی۔

انہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ میں انٹرنیٹ کے چھوٹے لوگوں کو زیادہ وقت نہیں دوں گی۔ یہ احساس میرے دل میں جڑا ہوا ہے۔ میں اپنے ردعمل پر معافی نہیں مانگوں گی۔ یہ مکمل طور پر میرا ہے اور مجھے اس سے محبت ہے۔

بلیو اوریجن کے نویں انسانی خلائی مشن میں ایمیلی کے ہمراہ پانچ دیگر افراد بھی شامل تھے۔ مشن کا مقصد کرمان لائن، یعنی خلا اور زمین کے ماحول کے درمیان سرحد، سے اوپر پرواز کرنا تھا۔ زمین پر بحفاظت واپسی کے بعد، کیلنڈریلی نے خلا سے زمین کو پہلی بار دیکھنے کے تجربے کا موازنہ ماں بننے کے لمحے سے کیا۔

میں نے فوراً زمین کو الٹا ہوکر دیکھا اور یہ احساس ہوا کہ یہ ہمارا سیارہ ہے۔ یہ ویسا ہی احساس تھا جیسا میرے بچوں کی پیدائش کے وقت ہوا تھا۔

ایمیلی نے کہا کہ وہ فلائٹ کے دوران آن لائن تنقید کی وجہ سے روتی رہیں اور اپنی اسپیس سسٹرز سے مشورہ لیتی رہیں۔ فلائٹ سے اترتے وقت، ایک ایئر ہوسٹس نے انہیں پہچان لیا اور کہا،انہیں اپنی روشنی مدھم نہ کرنے دیں۔

مجھے خواتین کے ساتھ ایک فوری تعلق محسوس ہوا، جیسے ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button