پاکستان

آخری سانس تک اپنی جگہ پر کھڑی رہوں گی ،بشریٰ بی بی

جب تک عمران خان ہمارے درمیان نہیں آجاتے، یہ مارچ جاری رہے گا، خطاب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ، بشریٰ بی بی نے اسلام آباد کی جانب مارچ کے دوران اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کارکنوں سے کہا کہ جب تک عمران خان ہمارے درمیان نہیں آجاتے، یہ مارچ جاری رہے گا۔

مرکزی ٹرک پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہاکہ میرے بچوں اور بھائیوں، ہم نے اس جدوجہد کو اس وقت تک ختم نہیں کرنا جب تک خان صاحب ہمارے ساتھ نہیں ہوتے۔

انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہامیں اپنی آخری سانس تک کھڑی رہوں گی۔ چاہے کوئی میرا ساتھ دے یا نہ دے، لیکن میں اپنی جگہ سے نہیں ہٹوں گی کیونکہ یہ صرف میرے شوہر کا معاملہ نہیں، بلکہ یہ اس ملک اور اس کے حقیقی لیڈر کی بات ہے۔

بشریٰ بی بی نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ مجھے امید نہیں بلکہ یقین ہے کہ پٹھان ایک غیرت مند قوم ہے، اور وہ اپنی آخری جنگ تک ساتھ نہیں چھوڑتے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے "اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا۔

یہ بھی واضح رہے کہ بشریٰ بی بی پشاور سے اسلام آباد آنے والے پی ٹی آئی کے مرکزی قافلے کا حصہ ہیں۔ اس سے پہلے تحریک انصاف کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ وہ طبیعت کی خرابی کے باعث احتجاج میں شرکت نہیں کریں گی۔

گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق جاری کردہ ایک وڈیو پیغام کے بعد بشریٰ بی بی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button