علاقائی

انقلاب کا آدھا حصہ انقلاب سے پہلے ہی گرفتار ہو گیا،باقی فرار ہیں، مریم اورنگزیب

فرنچائز پی ٹی آئی دیوالیہ ہوگئی،سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا بیان

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں فرنچائز پی ٹی آئی کے سیاسی مستقبل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کا آج دیوالیہ ہوگیا، انقلاب کا آدھا حصہ انقلاب سے پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے، جبکہ باقی بھاگ چکا ہے۔

مریم اورنگزیب نے پنجاب اور لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ اپنے اندرونی معاملات کو خود ہی حل کرلیں، لیکن ان کی نااہلی نے یہ دن دکھایا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کے عوام ملک اور صوبے کی ترقی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں منظر سے غائب ہیں اور جلد علی امین گنڈا پور کے بارے میں بھی یہی خبر سننے کو ملے گی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ فتنہ جیل میں بند ہے، پہلے ملک لوٹنے کے الزامات میں تھا، اب فساد پھیلانے کے باعث قید ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کا آدھا حصہ گرفتار ہوگیا اور باقی فرار۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ اب انقلاب کے نام پر ہونے والا تماشہ بند ہوگا، مگر ان لوگوں کی بے شرمی کی کوئی حد نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button