سمندری طوفان برٹ برطانیہ سے ٹکرا گیا، معمولات زندگی متاثر

برطانیہ کے ساحلی علاقوں میں ہوا کی رفتار 70 میل فی گھنٹہ تک پہنچ گئی

سمندری طوفان برٹ نے برطانیہ میں تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے ساحلی علاقوں میں ہوا کی رفتار 70 میل فی گھنٹہ تک پہنچ گئی ہے۔ طوفان کے اثرات کے باعث درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ساتھ برف پگھلنے اور تیز ہواؤں کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

انگلینڈ اور ویلز میں طوفان کے نتیجے میں ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہوگئے، ریل خدمات بری طرح متاثر ہوئیں، کئی ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں، اور نیوکاسل ایئرپورٹ پر موسم کی خرابی کے باعث پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق طوفان نے آئرلینڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آئرلینڈ میں کئی علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور ہزاروں شہری بجلی کی سہولت سے محروم ہو چکے ہیں۔

طوفان برٹ کے باعث مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

Exit mobile version