کراچی میں ایم پاکس کے مزید تین مشتبہ کیسز سامنے آگئے

تینوں مشتبہ مریض بیرون ملک سے آئے ہیں اور انہیں ایئرپورٹ پر ہی اسکریننگ کے دوران پکڑا گیا

راچی : کراچی میں ایم پاکس کے مزید تین مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں جس سے شہر میں اس بیماری پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ تینوں مشتبہ مریض بیرون ملک سے آئے ہیں اور انہیں ایئرپورٹ پر ہی اسکریننگ کے دوران پکڑا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، تینوں مریضوں کے جسم پر سرخ دھبے تھے جنہیں دیکھتے ہوئے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فی الحال ان مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی میں ایم پاکس کے چند کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اس بیماری نے افریقی ممالک میں تباہی مچائی تھی اور اب ایشیائی ممالک میں بھی اس کی پھیلاؤ کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

اس سے قبل 16 ستمبر کو اسلام آباد میں بھی ایم پاکس کا ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔ متاثرہ شخص کو خلیجی ملک سے آتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران پکڑا گیا تھا اور پمز ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

حکومت نے ایم پاکس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔ ایئرپورٹس پر آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کو بڑھا دیا گیا ہے اور ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز تیار کیے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version