گوبھی کھانے سے بلڈ پریشر میں کمی ہو سکتی ہے: تحقیق

لاہور: ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق گوبھی اور بروکولی جیسی سبزیاں کھانے سے بلڈ پریشر میں کمی آسکتی ہے اور اس طرح فالج اور دل کے دورے جیسے امراض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔

یہ تحقیق جرنل بی ایم سی میڈیسن میں شائع ہوئی ہے جس میں 56 سے 72 سال کی عمر کے 18 افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کا بلڈ پریشر بڑھا ہوا تھا۔

تحقیق کے دوران ان افراد نے مختلف قسم کی سبزیاں کھائیں اور پھر ان کے بلڈ پریشر کی سطح میں تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا گیا۔

نتائج سے پتہ چلا کہ گوبھی اور بروکولی کھانے سے 24 گھنٹے تک بلڈ پریشر میں 2.5 ملی میٹر آف پارہ (ایم ایم ایچ جی) تک کمی آئی۔ اس سے فالج یا دل کے دورے کا خطرہ تقریباً 5 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ گوبھی اور بروکولی میں موجود غذائی اجزا بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ تاہم اس تحقیق میں بہت کم افراد کو شامل کیا گیا تھا، اس لیے اس کے نتائج کو حتمی طور پر ثابت کرنے کے لیے مزید بڑے پیمانے پر تحقیق کی ضرورت ہے۔

Exit mobile version