سکھر اور شکارپور میں پولیس کے کامیاب آپریشنز: دو مغوی بازیاب

سکھر اور شکارپور میں پولیس کے کامیاب آپریشنز: دو مغوی بازیاب

سکھر اور شکارپور میں پولیس کے کامیاب آپریشنز: دو مغوی بازیاب

سکھر/شکارپور: سکھر اور شکارپور میں پولیس نے دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران اغوا شدہ افراد کو بازیاب کر لیا ہے۔

سکھر کے علاقے بائجی کے کچے میں جاری پولیس آپریشن کے دوران 2 ماہ قبل غوث پور سے اغوا کیے گئے ایک شخص کو بازیاب کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مغوی کو ایک خاتون کی آواز میں فون کرکے اغوا کیا گیا تھا۔ ڈاکو مغوی کو دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی۔ پولیس کی فوری کارروائی کے نتیجے میں ڈاکو مغوی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

دوسری جانب شکارپور کے علاقے کچو کیٹی میں حساس اداروں اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران گھوٹکی کے رہائشی ایک شخص کو بازیاب کر لیا گیا ہے۔ مغوی کو 11 روز قبل گھوٹکی سے اغوا کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہو کر فرار ہو گیا۔

سکھر پولیس کے مطابق اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کو روکنے کے لیے پولیس مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ شکارپور پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کی وارداتوں میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لیے آپریشن جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں