Archive

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی لڑائی، کٹر کے وار سے ایک زخمی

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی لڑائی، کٹر کے وار سے ایک زخمی

لاہور :اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک قیدی کو کٹر کے وار سے شدید زخمی کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 29 اگست کو جیل کی چکر مسجد کے قریب پیش آیا جب ایک قتل کے مقدمے میں گرفتار قیدی آتش حسین نے حوالاتی انجم سے جھگڑا کیا اور خود ساختہ کٹر سے انجم کے گردن، سر اور کندھے کو زخمی کردیا۔

زخمی قیدی کا طبی معائنہ کروایا گیا ہے اور رپورٹ پولیس کے پاس موجود ہے۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عمران شہزاد کی مدعیت میں قیدی آتش حسین کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نئے توشہ خانہ ریفرنس سمیت دیگر کیسز میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button