Archive

حمائمہ ملک کی عمران ہاشمی کے ساتھ آن اسکرین رومانس کی وضاحت

معروف پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کی پرانی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل

معروف پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کی پرانی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ اسکرین پر رومانس کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ مختصر ویڈیو تقریباً ایک دہائی پرانی ہے، جب حمائمہ ملک نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی قسمت آزمانے کے لیے بھارت کا رخ کیا تھا۔ 2014 میں حمائمہ ملک نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’راجا نٹور لال‘ میں کام کیا تھا، جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بولی وڈ فلم میں حمائمہ ملک کے بولڈ کردار نے نہ صرف انہیں شہرت دی بلکہ تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا۔ انہیں آج تک عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر آن لائن ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

حالیہ دنوں میں ان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ زیر بحث آگئی، جو بھارتی ٹی وی شو ’دی کپل شرما شو‘ کی ہے۔ ویڈیو میں حمائمہ ملک ماضی میں دیے گئے ایک بیان کی وضاحت کرتی نظر آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وائرل تصویر سے شہرت ملی مگر شدید تنقید کا سامنا رہا، یشما گل

ویڈیو میں حمائمہ نے بتایا کہ ان کا آن اسکرین رومانس سے متعلق بیان عمران ہاشمی سے ملاقات سے پہلے کا تھا، اور بعد میں ان کی رائے بدل گئی۔ ویڈیو کے ایک لمحے میں حمائمہ عمران ہاشمی کی طرف بڑھ کر کہتی ہیں کہ اب وہ صرف ان کے ساتھ رومانس کرنا چاہتی ہیں۔

اس بیان پر شو کے دوران موجود حاضرین نے بھرپور تالیاں بجائیں، جبکہ عمران ہاشمی، کپل شرما اور خود حمائمہ بھی مسکراتے نظر آئے۔

تاہم اس ویڈیو کے دوبارہ وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر حمائمہ ملک کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے لیے سخت زبان استعمال کی۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button