فیک نیوز پھیلا کربرطانیہ میں فسادات میںملوث ملزم لاہور سے گرفتار
فیک نیوز پھیلا کربرطانیہ میں فسادات میںملوث ملزم لاہور سے گرفتار
لاہور :لاہور پولیس نے برطانیہ میں حالیہ ہونے والے فسادات میں ملوث ایک اہم ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق، ملزم فرحان آصف کو ڈیفنس لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے اور اسے مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ فرحان آصف پاکستان میں ایک نیوز پلیٹ فارم سے وابستہ تھا اور اس نے برطانیہ میں ہونے والے ایک ڈانس کلب حملے میں ملوث قاتل کی شناخت کے بارے میں جھوٹی خبر پھیلائی تھی۔
اس نے دعویٰ کیا تھا کہ حملہ آور ایک مسلمان پناہ گزین ہے جس کا نام علی الشکاتی ہے۔
برطانیہ: شاہ چارلس سوم کی تصویر والے سکے کی تیاری کی ویڈیو جاری
یہ جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی اور برطانیہ میں انتہائی دائیں بازو کے گروپوں کو فسادات اور پرتشدد مظاہروں پر اکسایا۔ برطانیہ کے مختلف شہروں میں ہونے والے ان مظاہروں کے دوران پراپرٹی کو نقصان پہنچایا گیا اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
برطانوی میڈیا نے اپنی تحقیقات میں یہ بات سامنے لائی کہ Channel3Now نامی ویب سائٹ، جس نے یہ جھوٹی خبر پھیلائی تھی، دراصل لاہور سے چلائی جا رہی تھی اور اسے فرحان آصف ہی چلا رہا تھا۔
لاہور پولیس نے برطانوی حکام کے ساتھ مل کر فرحان آصف کی تلاش شروع کی اور آخرکار اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرحان آصف نے اپنی اس حرکت سے نہ صرف برطانیہ میں بلکہ پاکستان کی شبیہ کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔