Archive

وہاڑی: پٹرولنگ پوسٹ مانا موڑ پر لائسنسنگ سنٹر کا افتتاح

لائسنسنگ سنٹر سے علاقہ کے لوگوں کو اب دور دراز نہیں جانا پڑے گا، ڈی ایس پی وہاڑی

وہاڑی (سلمان جاوید چوہدری) ایس پی پٹرولنگ ملتان ریجن محمد سلیم خان نیازی نے ڈی ایس پی وہاڑی رانا تنویر سرور کے ہمراہ پٹرولنگ پوسٹ مانا موڑ لائسنسنگ سنٹر کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی پٹرولنگ ملتان ریجن محمد سلیم خان نیازی نے کہا کہ لائسنسنگ سنٹر سے علاقہ کے لوگوں کو اب دور دراز نہیں جانا پڑے گا بلکہ کار موٹر سائیکل کے لائسنس کے حصول کے لئے پوسٹ پر یہ سہولت دستیاب ہوگی۔

حال ہی میں ڈی آئی جی پٹرولنگ ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے پٹرولنگ پولیس پنجاب میں 37 مزید لائسنسنگ سنٹر کا نوٹیفکیشن جاری کیا لائسنسنگ سنٹرکامقصد لوگوں میں لائسنس کے اجراء میں آسانیاں پیدا کرنا ہے تاکہ علاقے اور گرد و نواح کے لوگ لائسنس اپنے گھر کے نزدیکی سنٹر سے بنوا سکیں ضلع وہاڑی میں قبل ازیں چوک میتلا پوسٹ لائسنس بنا رہی ہے۔

سب انسپکٹر انچارج پوسٹ اینڈ انچارج لائسنس سنٹر فریاد حسین کو ہدایت کی گئی کہ میرٹ اور شفافیت کومدنظررکھیں لوگوں میں آسانیاں پیدا کریں اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں۔

پوسٹ پہ آنے والے لوگوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔اس موقع پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ محمد عابد دیگر بھی موجود تھے۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button