رؤف حسن کے رابطے نارمل اور قانونی ہیں، کوئی غلط کام نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

رؤف حسن کے رابطے نارمل اور قانونی ہیں، کوئی غلط کام نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

رؤف حسن کے رابطے نارمل اور قانونی ہیں، کوئی غلط کام نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے رؤف حسن کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے تمام رابطے نارمل اور قانونی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رؤف حسن ایک پڑھے لکھے اور باخبر آدمی ہیں جو عرصہ دراز سے آرٹیکلز لکھتے آ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کا آپس میں رابطہ رکھنا ایک معمول کی بات ہے اور رؤف حسن نے کوئی غیر قانونی یا غیر اخلاقی کام نہیں کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر خان نے اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ان انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور کلین سویپ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ یہ ریلیف ناکافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتیں سب کے لیے اور مستقل طور پر کم ہونی چاہئیں، لیکن موجودہ حکومت اس میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی فنڈز سے نکال کر جو ریلیف دیا جا رہا ہے وہ مسئلے کا مستقل حل نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں