حکومت کا آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت کا آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت کا آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور : حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دینے کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے 90ء کی دہائی میں آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیر توانائی اویس لغاری کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس نے اس حوالے سے ایک فریم ورک تیار کیا ہے جس کے مطابق جلد ہی ان معاہدوں کو ختم کرنے کا اعلان متوقع ہے۔

دوسری جانب، حکومت نے بجلی کے بل میں اضافے کے لیے بھی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں 201 سے زائد یونٹ صارفین کو 6 ماہ تک اسی سلیب میں رکھنے کی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اب 201 سے اوپر یونٹ کے صارفین کے لیے خصوصی سلیب رکھی جائے گی اور 201 سے زیادہ یونٹ والے صارفین کے لیے 26 روپے فی یونٹ سلیب مقرر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ شعبہ توانائی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے اور حکومت اس میں اصلاحات کر رہی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان اصلاحات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں