Archive

یوٹیلیٹی اسٹورز کا چینی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

یوٹیلیٹی اسٹورز کا چینی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

لاہور : یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر بغیر سبسڈی والی چینی کی قیمت بھی فی کلو 5 روپے بڑھ جائے گی۔

یہ اضافہ آج سے نافذ ہو جائے گا جس کے بعد وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت چینی کی قیمت 114 روپے فی کلو اور عام صارفین کے لیے 160 روپے فی کلو ہو جائے گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹیشن چارجز میں اضافے کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں یہ اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فروخت بند تھی۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button