ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر کا قرض کی منظوری
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر کا قرض کی منظوری
اسلام آباد :ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں 2022ء کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے 40 کروڑ ڈالر کا قرض دینے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم سندھ میں سیلاب سے تباہ ہونے والے گھروں، انفرااسٹرکچر کی تعمیر اور صحت کی بنیادی سہولتوں کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔
اے ڈی بی کی ایک رپورٹ کے مطابق، 2022ء کے سیلاب سے پاکستان میں تقریباً 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے اور 21 لاکھ گھر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوگئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب کے دو سال بعد بھی کئی متاثرین ابھی تک عارضی گھروں یا شیلٹرز میں رہنے پر مجبور ہیں۔
وسطی اور مغربی ایشیا کیلئے اے ڈی بی کے ڈائریکٹر جنرل یوگینی زوکوف نے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ میں گھروں اور کمیونٹیز کی تعمیر نو، اور بنیادی خدمات کی بحالی میں مددگار ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کو سیلاب کے اس بحران سے نکالنے میں مدد دینے کی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے۔