راولپنڈی: پاک فوج کے شہید جوان مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

راولپنڈی: پاک فوج کے شہید جوان مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

راولپنڈی: پاک فوج کے شہیدوں کو خاص اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شہیدوں کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونیوالوں میں نائب صوبیدار محمد شہزاد، حوالدار شہزاد احمد، حوالدار ظلِ حسین، سپاہی ارسلان اسلم، سپاہی اشفاق حسین خان، سپاہی سبحان مجید، سپاہی امتیاز خان اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کے لانس نائیک سبز علی خان شامل ہیںجنہیں سپر خان کر دیا گیا ہے۔ یہ تمام جوان فوج کے لیے نمایاں مثال ہیں، جنہوں نے وطن کے دفاع اور قومی امن کے لیے اپنی جانیں قربان کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹی پی پر فضائی حملوں کا تعلق پاکستان کے خود مختار فیصلوں سے ہے، امریکا

شہداء کی تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، لواحقین اور محلی عمائدین نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہاکہ ہم دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے اور ہمارے شہداء کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button