لوزیانا میں سمندری طوفان فرانسائن کی تباہی

لوزیانا میں سمندری طوفان فرانسائن کی تباہی

نیو اورلینز : امریکی ریاست لوزیانا میں آنے والے شدید سمندری طوفان فرانسائن نے علاقے میں تباہی مچا دی ہے۔ طوفان کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں اور ساحلی علاقوں میں سمندر کا پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق لوزیانا کے ساحلی شہر مورگن سٹی سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ نے نیو اورلینز، الاباما اور فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں بھی الرٹ جاری کر دیا ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

طوفان کی وجہ سے لوزیانا میں 42 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہو چکے ہیں۔ سڑکیں بند ہو چکی ہیں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرین کو امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں