Archive

منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے صدر کو مبارکباد

نیویارک: پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرام نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے صدر فلیمن ینگ سے ملاقات کی، دوران ملاقات انہوں نے جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر سیشن کے ایجنڈے پر بھی بات چیت ہوئی اور منیر اکرم نے پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کے صدر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں منیر اکرم نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ عالمی سطح پر پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کا عزم اس سے قبل کی طرح مضبوط ہے۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button