Archive

بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کی لیک ویڈیو

بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کی لیک ویڈیو

بھارتی میڈیا کے مطابق لیک ہونے والی ویڈیو 23 سیکنڈ لمبی ہے اور اس میں اروشی روٹیلا کو ایک بے ہوش حالت میں دکھایا گیا ہےتاہم ویڈیو کی نوعیت اور اس کا سیاق و سباق ابھی بھی مبہم ہے۔

ویڈیو لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر خوب ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ کچھ صارفین نے اسے اروشی کی نئی آنے والی فلم کا ایک سین قرار دیا ہے، جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ یہ ویڈیو اس کی پبلسٹی اسٹنٹ ہے۔ کچھ صارفین نے اسے ڈیپ فیک بھی قرار دیا ہے۔

اروشی روٹیلا نے ابھی تک اس ویڈیو کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے تاہم بھارتی میڈیا میں ایک مبینہ آڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں وہ اپنے منیجر سے لیک ویڈیو پر ناراضگی کا اظہار کر رہی ہیں۔

آڈیو کلپ میں اروشی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ یہ سب کیسے لیک ہو جاتا ہے؟ وہ اپنے منیجر سے ٹیم سے رابطہ کرنے اور ویڈیو کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کی ہدایت بھی کرتی ہیں۔

اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ اروشی روٹیلا اس معاملے پر کیا رسمی ردعمل دیتی ہیں۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ پولیس اس ویڈیو کی تحقیقات کرے گی کہ آیا یہ واقعی لیک ہوئی ہے یا پھر یہ کوئی جعلی ویڈیو ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button