Archive
الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی قیمت میں 300 روپے اضافہ، غریب آدمی کا گھر بنانا خواب بن گیا
الیکشن کمیشن نے لیگل ٹیم کو ہدایات دی ہیں کہ فیصلے کے کسی پوائنٹ پر عملدرآمد میں رکاوٹ ہے تو نشاندہی کریں تاکہ مزید رہنمائی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے۔
یاد رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا تھا۔