ڈپٹی کمشنر وہاڑی آصف حسین کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں پر توجہ دینے کا حکم

ڈپٹی کمشنر وہاڑی آصف حسین کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں پر توجہ دینے کا حکم

ڈپٹی کمشنر وہاڑی آصف حسین کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں پر توجہ دینے کا حکم

وہاڑی: ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں اور ڈیش بورڈ پر توجہ مبذول کرنے کا حکم دیا.

ڈپٹی کمشنر نےکہا کہ تمام ہاٹ سپاٹس کو کلیئر کیا جائے تمام محکمے اپنا اپنا ڈیش بورڈ کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اسکے علاوہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نوٹس جاری کئے جائیں اور مقدمہ کا اندراج کیا جائے.

ڈپٹی کمشنر نے یہ ہدایات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے ا نسداد ڈینگی کی صدارت کرتے ہو ئے کی.

اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے جاری آگاہی سیشن،تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن،موبائل یوذرز،لاروا کی نشاندہی کیلئے لیبارٹری میں ٹیسٹ کیلئے بھیجوائے گئے نمونہ جات،آؤٹ ڈور اِن ڈور سرویلنس، خلاف ورزی پر جاری کئے جانیوالے نوٹسز، مقدمات اور دیگر کارکردگی کے بارے تفصیلی بریفنگ دی .

ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ ضلع وہاڑی کو ڈینگی سے پاک رکھنے کیلئے انسداد ڈینگی ٹیمیں سرگرمیوں میں تیزی لائیں سروس اسٹیشنز، کمرشل عمارتوں، قبرستانوں، نرسریوں،کاٹھ کباڑ شاپ اور دیگر ہاٹ سپاٹس کو باقاعدگی سے چیک کریں.

انہوں‌نے مزید کہا کہ پارکوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی کے نظام کو ہر ممکن طریقے سے بہتر بنائیں تاکہ کسی بھی جگہ ڈینگی مچھر کی افزائش کا خطرہ نہ ہو۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق احمد اور دیگر تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں