Archive

ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ

ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ

ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سرگودھا ریجن سعیداللہ گوندل نے ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ کیا.

اس دوران ان کے ہمراہ سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہپور طاہر مجید بھی تھے انہوں نے غلہ گودام،ہسپتال،کچن،حوالات بیرک،اسیران زنانہ بیرکوں کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر اُنہوں نے جیل ملازمین اور اسیران سے انکے مسائل سُنے اور اُن کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے احکامات جاری کیے ڈی آئی جی سعید اللہ گوندل نے جیل میں کھانے کے معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل طاہر مجید ڈپٹی سپرٹینڈنٹ عطاء الرحمن سمیت تمام جیل افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ اسیران کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی یا کو تاہی نہ برتی جائے اور لواحقین کے ساتھ مناسب رویہ اختیار کیا جائے۔

ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے وہاں پر موجود لواحقین و سائلین کو حکومت کی طرف سے سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button