بین الاقوامی

جنرل سٹور پر مسلح شخص کی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

امریکی ریاست آرکنسا کے شہر فارڈائیس میں مسلح شخص نے جنرل اسٹور پر گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹور میں موجود افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جن میں سے 3 شہری موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد مقامی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر دی۔ پولیس کی جانب سے حملہ آور کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے شہریوں کی لاشوں اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

یاد رہے کہ امریکہ میں 2024 کے آغاز سے اب تک 234 ماس شوٹنگ کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

امریکی گن وائلنس آرکائیو کی وضع کردہ تشریح کے مطابق حملہ آور کے علاوہ کم از کم 4 افراد کو گولیاں لگنے کے واقعے کو ماس شوٹنگ قرار دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button