Archive

عالیہ بھٹ کی نئی فلم جگرا کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جگرا‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی، فلم رواں برس 27 ستمبر کو ریلیز کیلئے شیڈول تھی۔

فلم کی ریلیز کو مزید2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے جو اب 11 اکتوبر 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی،’جگرا‘ کو نامور ڈائریکٹر وسن بالا بنارہے ہیں جو اپنی منفرد فلموں جیسے ’مرد کو درد نہیں ہوتا‘ سے مشہور ہیں۔

فلم میں عالیہ بھٹ کے ساتھ ویدانگ رائنا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جنہوں نے حال ہی میں ’آرچیز‘ سے اپنا بالی وڈ ڈیبیو کیا ہے، عالیہ بھٹ نے فلم میں اداکاری کے ساتھ کو پروڈیوسر کی ذمہ داری بھی نبھائی ہے اور ’ڈارلنگز‘ کے بعد یہ ان کے پروڈکشن کیریئر کی دوسری فلم بن گئی ہے۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button