Archive

ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج ہو گا

ٹی 20ورلڈکپ 2024ء میں پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیمیں آج نیویارک کے کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے میچ کی تیاریوں کےلیے گزشتہ روز پریکٹس کی جبکہ بھارتی ٹیم کے صرف دو کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا، امریکا سے شکست کے بعد قومی ٹیم پر کافی دباؤ ہے۔

ٹی 20ورلڈکپ میں امریکا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد اب پاکستان کو فائنل تک پہنچنے کےلیے اپنے آئندہ تینوں میچز جیتنے ہیں.

پاکستان کو میگا ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی کیلئے بھارت کو ہر صورت ہرانا ہو گا، آج کا میچ ہارنے کی صورت میں گرین شرٹس کا سپر 8 کا سفر مشکل ہو جائے گا۔

بڑے میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی اور میدان میں اپنا خون گرمایا، کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کی گئیں۔

آج ہونے والے اہم میچ کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اعظم خان کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ کسی دوسرے کھلاڑی کو موقع دیا جائے گا۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button