Archive

بالی ووڈ‌کی نئی فلم ستارے زمین پر کی شوٹنگ شروع

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان ان دنوں ”ستارے زمین پر“ کی شوٹنگ کر رہے تھے ۔

ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ دہلی میں مناظر کی عکس بندی کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عامر خان ”ستارے زمین پر“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ سپر اسٹارشدید گرمی میں سخت شوٹنگ کر رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہناہے کہ عامر خان کو دل کوچھو دینے والی کہانی ملی ہے، جو ڈاؤن سنڈروم اور اس سے نمٹنے والے لوگوں پر روشنی ڈالتی ہے۔

اس موضوع کو بہت حساس طریقے سے سنبھالنا چاہتے ہیں اور ایک ایسا اثر پیدا کرنا چاہتے ہیں، جس سے سنڈروم میں مبتلا لوگوں کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے۔

اگرچہ فلم کے بارے میں تفصیلات کو پوشیدہ رکھا گیا ہے ، تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جینیلیا دیشمکھ فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

وریں اثنا، رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خان ستارے زمین پر کی شوٹنگ 80 دنوں کے اندر مکمل کریں گے۔

اداکار نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ’زمین پر‘ کی دوسری فلم میں کامیڈی اور اداسی کے موضوعات بھی ہوں گے۔

عامر خان اور درشیل سفری نے مشہور فلم ”تارے زمین پر“ میں ڈسلیکسیا کے بارے میں شعور اجاگر کیاتھا۔

عامرخان نے آرٹس ٹیچررام شنکر کا کردار ادا کیاتھا، جس نے طالب علم ایشان اوستھی کو ڈسلیکسیا کو شکست دینے اور فلم میں اس کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد کی۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button