بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ 2024ء کے کھیلے گئے 15 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا۔
ڈیلاس میں کھیلے گئےگروپ ڈی کے میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔
بنگلہ دیشی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں میچ اپنے نام کرلیا۔
بنگلا دیش کی جانب سے توحید ہرڈوے نے 20 گیندوں میں 4 چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 40 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
مستفیض الرحمان اور رشاد حسین نے 3، 3 وکٹ حاصل کیے۔
سری لنکن ٹیم کے بائولر ناؤن تشارا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ونندو ہسارنگا نے 2 وکٹیں لیں ، دی سلوا اور متیشا نے بھی ایک ایک شکار کئے۔
Load/Hide Comments