چینی ہتھیاروں کی روس کو فراہمی کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں،یورپی یونین

یورپی یونین کی خارجہ اور سکیورٹی پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ ہمارے پاس چین کاروس کو ہتھیاروں کی فراہمی کا کوئی ثبوت موجود نہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق انہوں نے سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ فورم صحافیوں سے بات کرتے ہوئےنے کہا کہ چین نے روس کوہتھیاروں کی فراہمی نہ کرنے کا عہد کیا ہے اور ہمارے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ وہ روس کو ہتھیاروں کی فراہمی کررہا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ روسی فوجی سازوسامان میں مغربی ممالک جیسے کہ امریکا، یورپ یا برطانیہ میں تیار کردہ پرزوں کا استعمال ہوتا ہے ۔
یاد رہے کہ چین نے ماسکو کو فوجی مدد فراہم کرنے کے بارے میں امریکی الزامات کو بارہا مسترد کیا ہے۔ چین نے اس بارے میں کہا تھا کہ واشنگٹن کی جانب سے یوکرینی تنازعے کو ہوا دینے کے لیے چین پر الزام لگانے سے موجودہ بحران کو حل کرنے میں مدد نہیں ملے گی۔
چین کے روس کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ وہ یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن پر تنقید کرنے سے گریزاں ہے لیکن اس سے قبل اس نے تنازعے میں ثالثی میں مدد کی پیشکش کی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماو ننگ نے کہا کہ جون میں سوئٹزرلینڈ کی میزبانی میں یوکرین پر ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت کرنا مشکل ہوگاکیونکہ اس اجلاس کا انتظام اب بھی چین کی ضروریات اور بین الاقوامی برادری کی خواہشات کے مطابق نہیں ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں