پاکستان
ٹرینڈنگ

پاکستان امن کا خواہاں، جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دینگے، پاک فوج

پاکستان نے حالیہ کشیدگیوں پر نہایت بالغ نظری کا مظاہرہ کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازع اب بھی موجود ہے، اگر بھارت کو واقعی جنگ کی خواہش ہے تو پاکستان ہر طرح سے مقابلے کے لیے تیار ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے "بی بی سی” کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگیوں پر نہایت بالغ نظری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم امن کے خواہاں اور ترجیح دینے والے لوگ ہیں، لیکن اگر بھارت جنگ کا طبل بجائے گا تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کا حالیہ رویہ اس کی اندرونی سیاست کو سہارا دینے کی کوشش ہو سکتا ہے، کیونکہ وہ وقتاً فوقتاً مختلف بیانیے گھڑتا رہا ہے تاکہ اندرونی خلفشار سے توجہ ہٹائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اور سفارتی معاملات فوج کی ذمہ داری نہیں، مگر جب قومی سلامتی کی بات ہو تو افواج پاکستان کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کیا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین جو اصل تنازع ہے، وہ بدستور موجود ہے، اور کسی بھی وقت کوئی واقعہ حالات کو شدید کشیدگی کی طرف دھکیل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود پسندی اور غرور کا شکار ہے، لیکن پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button