Archive

پاکستان میں 2 کروڑ 53 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، یونیسیف

ادارے کے مطابق کم عمری کی شادی، چائلڈ لیبر اور صنفی تعصب جیسے مسائل بچوں کی تعلیم میں بڑی رکاوٹ ہیں

کراچی: یونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ 53 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ ادارے کے مطابق کم عمری کی شادی، چائلڈ لیبر اور صنفی تعصب جیسے مسائل بچوں کی تعلیم میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

یہ بات یونیسف وفد نے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے ملاقات کے دوران کہی، جس میں سندھ میں اسکول سے باہر بچوں کے مسئلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پانچ سالہ جامع روڈ میپ پر بھی مشاورت کی گئی۔

چیف سیکریٹری نے کہا کہ سندھ حکومت کا ہدف ہے کہ پانچ سال میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد 50 فیصد کم کی جائے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ سیکنڈری اسکولوں کی کمی بچوں کے ڈراپ آؤٹ کی بڑی وجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں  موسم گرما کی تعطیلات، نئے اوقات کار کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ دو شفٹوں میں اسکول چلانے اور اسکول اپگریڈیشن جیسے اقدامات سے مسئلہ کم کیا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق یہ محض تعلیمی نہیں بلکہ کثیر شعبہ جاتی مسئلہ ہے، جو بچے کی پیدائش سے پہلے شروع ہو جاتا ہے۔

یونیسف نے سندھ حکومت کے منصوبے کو قابلِ تقلید ماڈل قرار دیتے ہوئے ہر ممکن تکنیکی معاونت، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ڈونر شراکت داری میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button